
ریاض ۔ کے این واصف
خلیجی ممالک مین برسرے کار ہندوستانی تارکین وطن نے گلف مین ملک کا پرچم بلند کیا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی کشن ریڈی نے کہی۔ وہ منگل کی رات MASAH Construction co کی جانب سے ان کے اعزاز مین منعقد خیرمقدمی تقریب سے مخاطب تھے۔ کشن ریڈی ریاض مین منعقد کانکنی کانفرنس کے سلسلہ مین سعودی عرب کے دورے پر ہین۔
کشن ریڈی نے مزید کہا انھین یہ جاں کرمسرت ہوئی کہ سعودی عرب مین بسے 2.6 ملین ہندوستانیون مین جہان بڑی تعداد تعمیراتی مزدور ہین ان مین عمارتیں تعمیر کرنے والی کمپنیون کے مالکان بھی ہین۔ جس کی سب سے بڑی مثال انجینئرمحمد عبدالنعیم، چیرمین مسح کنسٹرکشن کمپنی ہے جو سعودی عرب کی ایک بہت بڑی تعمیراتی کمپنی کے چیرمین ہین۔ اور اس مین مزید خوشی و فخر کی بات یہ ہے کہ انجینئر نعیم کا تعلق ریاست تلنگانہ (نظام آباد) سے ہے۔
کشن ریڈی نے حاضرین جن مین تلنگانہ سے تعلق رکھنے والون کی اکثریت تھی سے کہا کہ یہان رہتے ہوئے یا وطن واپس آکر ملک مین سرمایہ کاری کرین۔ انھون نے مشورہ دیا کہ کانکنی کے میدان مین انوسٹ کرنے اور فائدہ حاصل کرنے کے روشن امکانات ہین۔
کشن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کی قیادت اپنے اپنے ملک کو تیزی سے ترقی دے رہی ہین۔ انھون نے بتایا کہ آج ہندوستان کے ہائی ویز دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرسکتے ہین۔ ہندوستان اگلے تین سال مین دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ انھون نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلی بار سعودی عرب آئے ہین۔ ریاض مین انھین جو اپنائیت اور خلوص ملاوہ انھین کہین اور نہین ملا حالانکہ انھون نے بہت سے ممالک کے دورے کئے ہین۔ آخر مین انھون نے مسح کنسٹرکشن کمپنی، سعودی عرب تلگو اسوسی ایشن اور تمام حاضرین ستائش اور محبتوں کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی۔
داعی محفل و چیرمین مسح کنسٹرکشن کمپنی انجینئر محمد عبدالنعیم نے اپنے خطاب ہین صاحب محفل کشن ریڈی سے خوہش کہ وہ ریاست تلنگانہ مین سرمایہ کارون کو راغب کرنے سہولتین فراہم کرنے کی مساعی کرین۔ انھون نے کہا کہ وزیر موصوف پہلی بار سعودی عرب آئے ہین جبکہ یہان لاکھون کی تعداد مین تلنگانہ کے لوگ آباد ہین۔ انجینئر نعیم نے خواہش کہ کشن ریڈی جب بھی موقع ملے یہان آئین اور اپنی ریاست کے باشندون کی کارکردگی، ترقی و کامرانی کا نظارہ کرین۔ انھون نے کہا کہ یہان ہماری کامیابی مین سعودی حکومت اور سفارت خانہ ہند کے تعاون و سرپرستی کا بڑا دخل ہے۔
نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج نے چیرمین مسح کمپنی انجینئر عبدالنعیم کی ستائش کی کہ انھون اس تقریب کا اہتمام کرکے ہم سب کو مرکزی وزیر سے ملنے کا موقع فراہم کیا۔ انھون نے کشن ریڈی کا بھی یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ وہ پچھلے روز رات دیر گئے یہان پہنچے، دن بھر مصروف رہنے کے بعد رات کمیونٹی سے ملنے کے لئے وقت نکالا۔
منجھے ہوئے ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین نے تلگو، اردو اور انگریزی مین محفل کی دلچسپ ترین انداز مین نظامت کی۔ وزیر موصوف کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے انھون نے کہا کہ کشن ریڈی زمین سے جوڑے ایک مقبول عوامی قائد ہین اور ان کی خاص بات ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کے لئے دستیاب رہتے ہین۔ ان کی یہی خوبی ان مقبولیت کا باعث ہے۔
اس موقع پر مسح کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے پچھلے ہفتہ “پرواسی بھارتیہ سمان” سے نوازے گئے ڈاکٹر سید انور خورشید اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی سعودی عرب مین پہلی خاتون لوکوپائلیٹ اندرا لوکیش کو مرکزی وزیر کشن ریڈی کے ہاتھون تہنیت پیش کی گئی۔


