
ریاض ۔ کے این واصف
ریاض کا معروف ادارہ “سکسس گروپ” جس کے تعلیمی ادارون کے علاوہ بہت ساری دیگر کامیاب تجارتی سرگرمیان ہین نے ایک کرکٹ کلب “سکسس XI” کا قیام عمل مین لایا۔ کلب کے رسمی افتتاح کرنے کے بعد کلب کے چیرمین ڈاکٹر ایس این مسعود نے کہا کہ سکسس گروپ کوئی چار دہائیوں سے تعلیمی سرگرمیون سے وابستہ ہے۔ انھون نے کہا بہتر صحت کی برقراری کے لئے ورزش یا کسی اسپورٹس سرگرمی سے جڑنا ضروری ہے۔ اسی کے پیش نظر سکسس گروپ نے “سکسس XI” کا قیام عمل مین لایا۔ ڈاکٹر مسعود نے مزید کہا کہ گروپ جلد ہی نوجوانون کی تربیت کے لئے کرکٹ، فٹبال، والیبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینز وغیرہ کی اکیڈمیز کا قیام عمل لائے گا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانون کو اسپورٹس سرگرمیون سے جوڑاجاسکے۔ انھون نے ٹیم کو پوری محنت اور لگن کے ساتھ مقابلون مین اپنے کھیل کا مظاہرے کا مشورہ دیا۔ افتتاحی پروگرام مین وائس چیرمین سکسس XI اسامہ مسعود نے خیرمقدم کیا۔
سکسس XI کے کھلاڑیوں مین آصف بٹ کپٹین، شیخ نبیل علی، عامر محبوب، عبدالوہاب، اعجاز، آعظم، نبیل حسن، نوید، اویس فاتح، قیصر، صدیق، نواز، وسیم اور شہروز شامل ہین۔ سکسس انٹرنیشنل اسکول، منصورہ ریاض مین منعقد افتتاحی تقریب مین چیر مین سید این مسعود نے کھلاڑیوں مین کلب ٹیم جرسیز تقسیم کئے۔ سکسس XI ٹیم “ریاض کرکٹ اسوسی ایشن” کے زیر اہتمام جاری RCA Winter Challenge 2024 کے “ریاض لیگ” مین حصہ لے رہی ہے جس نے اب تک لیگ کے چار مین سے تین میچ جیت چکی ہے۔

