کے این واصف
ماہ رمضان میں قیدیوں کو رہا کیا جانا مملکت سعودی عرب کی قدیم روایت ہے۔ یہ عمل ہر فرمانروا کے دور میں راہاہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے “سرکاری حق” کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے معافی کے طریقہ کار پرعملدرآمد کا آغاز کردیا۔
“ایس پی اے” کے مطابق وِزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے معافی کے احکامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو شاہی احکامات پر فوری عملدرآمد کےلیے ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انسانی ہمدردی کے اس اقدام سے فائدہ اٹھانے والے قیدی رمضان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں گے۔
رمضان کے دوران معمولی جرائم میں قید افراد کو مملکت کے تمام ریجنز میں “سرکاری حق” معاف کرتے ہوئے مرحلہ وار رہا کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سلسلہ میں مملکت میں موجود غیر ملکی سفارت خانے اپنے اپنے وطن کے قیدیوں کی رہائی کے لئے کوششین کرتے ہیں۔
