
کے این واصف
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے احمد آباد طیارہ حادثے پر انڈین صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا جس میں مسافروں کے ہلاک و زخمی ہونے پرافسوس کا اظہار کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی جانب سے ارسال کیے گئے تعزیتی ٹیلی گرام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں احمدآباد ہوائی اڈے پر ہونے والے طیارہ حادثے کے بارے میں علم ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے اس کا ہمیں بے حد افسوس ہے ، ہم آپ سے اور حادثے میں ہلاک ہو نےوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی انڈین صدر کو احمد آباد طیارہ حادثے پرانڈین صدر کو ارسال کیے گئے تعزیتی پیغام میں مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
خیال رہے ایئرانڈیا کا طیارہ جمعرات کو احمد آباد سے لندن جانے والا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب تبادہ ہو گیا جس میں 204 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسافروں میں 169 انڈین جبکہ 53 برطانوی ، 7 پرتگال اور ایک کینڈا کا شہری شامل تھا جس اس طیارہ میں سوار تھے۔
