
کے این واصف
مملکت مین مقیم اور غیر ملکی عید الاضحی کی نماز مسجد نبوی مین ادا کرنے کا اہتمام کرتے ہین۔ جس سے مسجد نبوی مین ریکارڈ تعداد ہوجاتی ہے اور شہر کی رونقیں بڑھ جاتی ہین۔ ادھرمسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اپنے ایک بیان مین بتایا کہ مسجد نبوی میں 15 ذی القعدہ سے یکم ذو الحجہ تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ نمازی اورعازمین آئے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق چھ لاکھ 66 ہزار580 زائرین نے روضہ شریفہ میں حاضری دی۔
مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں تین لاکھ ایک ہزار 802 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
دو لاکھ 18 ہزار336 زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ اس عرصے میں تین ہزار 360 ٹن آب زمزم استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے 41 ہزار 675 لٹرجراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا جبکہ 312 ٹن فضلہ ہٹایا گیا۔
مسجد کو معطر کرنے کے لیے سات کلو گرام بخور اور 39 لٹر بہترین عطر استعمال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات حج سیزن کے آپریشنل منصوبوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو بہترین خدمات اور عبادت کےلیے آرام دہ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔