حیدرآباد – (راست)
محترمہ شائستہ شفیق دختر جناب کے ایس شفیق سابق جوائنٹ کمشنر محکمہ لیبر حکومت آندھراپردیش کا اتوار کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامہ مسجد فرسٹ لانسر درگاہ حضرت بادپا حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ سوگواران میں دو فرزندان سید عبدالمقیت سید عبدالمقسط کے علاوہ ہمشیرہ و دو برادران شامل ہیں۔مرحومہ صحافی کے این واصف کی چچاذاد بہن تھین۔
