مقیم اور غیر ملکیوں میں یکساں جوش۔
کے این واصف
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مملکت کے 96ویں یوم الوطنی کو جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر کو مملکت سعودی عرب میں “یوم الوطنی” کے نام سے قومی دن منایا جاتاہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مملکت کے تمام شہروں کو سبز جھنڈوں اور سبز روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ قومی دن کو لیکر مقیم اور غیر ملکیوں میں یکساں جوش و خروش اور خوشی کا ماحول ہے۔
رواں سال سعودی کے قومی دن کی
تقریبات کے لیے ’غزنا بطبعنا‘ کا سلوگن دیا گیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات اور عمارتوں کو سجایا گیا ہے۔
مقدس شہرون میں اور داخلی راستوں پر نصب آرائشی ماڈلز کو سبز روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
دارالحکومت ریاض اور ساحلی شہر جدہ کے مختلف اہم چوراہوں پر قومی پرچم لہرا رہے اور تمام سرکاری و خانگی عمارتوں کو سبز روشنیونُ سجایا گیا ہے۔ ہیں۔
شہروں میں مختلف مقامات پر تحائف اور قومی پرچم بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔شہرون میں مختلف پروگرام مرتب کیے جارہے ہیں جن میں عوامی تھیٹر، لوک رقص، محفل مشاعرہ، بچوں کے لیے انعامی مقابلے اور روایتی خیمے وغیرہ شامل ہیں۔
ہندوستانی کمیونٹی جو سعودی عرب کو اپنا وطنِ ثانی تصور کرتی ہیں انفرادی طور پے اور سماجی تنظمین سعودی “یوم الوطنی” کے حوالے سے مختلف سماجی و تہذیبی پروگرامز کا اہتمام کا اعلان کیا ہے۔


