کے این واصف
مدینہ منورہ میں حکومت اور خدماتی ادارے زائرین اور مسجد نبوی میں آنے والوں کے آرام، حفاظت اور روحانی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اعلٰی معیار کی جامع خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے”کے مطابق مسجد میں چوبیس گھنٹے فیلڈ آپریشنز جس میں کراؤڈ مینجمنٹ، سینیٹائزیشن، آب زمزم کی تقسیم اور کلائمنٹ کنٹرول شامل ہیں جبکہ مسجد نبوی کے اطراف شہری منظر نامے کو بہتر بنایا گیا ہے، پیڈسٹرین واک ویز، سایہ دار مقامات اور معذور افراد کے لیے قابل رسائی راستے بھی موجود ہیں۔
زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لئے
سکیورٹی، ٹریفک اور میونسپل ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں اس کے علاوہ مہمان نوازی کے مراکز اور تجارتی شعبوں کی فیلڈ نگرانی کے ذریعے بھی خدمات کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یہ انتظامات وژن 2030 کا حصہ ہیں۔
