کے این واصف
اس سال سعودی عرب میں موسمِ گرما چند علاقون میں قہر ڈھانے لگا ہے۔ واضح رہے کہ مملکت کے مشرقی ریجن میں لاکھون کی تعداد میں برسرے کار ہندوستانی باشندے آباد ہیں۔ بتایا گیا کہ سعودی عرب کا مشرقی ریجن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکم موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی وارننگ دی تھی۔
مشرقی ریجن کے شہر دمام، ظہران علاقون کے ساتھ خفجی، جبیل، راس تنورہ، قطیف، الخبر، الاحسا اور گرد و نواح کے علاقے بھی گرمی سے متاثر ہیں۔
حکام نے مشرقی ریجن کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کریں، ہلکے رنگ کا لباس پہنیں اور جہاں تک ممکن ہو گھر سے باہر جسمانی مشقت کے کاموں سے گریز کیا جائے۔
عرب نیوز کے مطابق مشرقی ریجن کے رہائشیوں کے لیے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب درجہ حرارت اب معمول بن گیا ہے، انہیں روز مرہ کے معمولات تبدیل کرنا پڑتے ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے مشرقی ریجن کے بیشتر علاقوں میں موسم گرما کے دوران گرمی کی لہر مزید برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہری اور رہائشی موسمیاتی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔
