
کے این واصف
زائرین حرمین عام طور سے آداب، باہمی تعاون اور مقامی قوانین کا خیال نہین رکھتے۔ اس ضمن مین وزارت حج نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران آداب کا خیال رکھیں اور مقامی قوانین کا احترام کریں ۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ عمرہ ایک عظیم عبادت ہے جسے آرام و سکون کے ساتھ ادا کیا جانا چاہئےاس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نفسون کا خیال رکھیں اور قوانین پرعمل کریں۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ زائرین اپنے عمرہ سفر کو آسان بنانے کے لیے ازدحام والے مقامات پر تحمل کا مظاہرہ کریں اور دوسروں کو دھکے دینے سے گریز کریں علاوہ ازیں انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سےعمل کیا جائے۔
زائرین کے لیے دی گئی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے اندر یا باہر بردباری کا مظاہرہ کریں، معمرافراد کا خیال رکھیں جذبہ ایثار اور بھائی چارے کو پیش نظر رکھا جائے بسوں میں سوار ہوتے وقت بھی اپنی باری کا صبر سے انتظار کریں اور آب زم زم پینے کے وقت بھی آداب کا خاص خیال رکھا جائے۔